پاکستان،چین کا دیرینہ دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے ۔۔۔
، میڈیا روابط مضبوط بنانے اور عوامی سفارت کاری کے ذریعےباہمی افہام و تفہیم اور دیرینہ دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور چین کی وزارت خارجہ کے ترجمانوں کے مکالمے کا تیسرا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سجاد حیدر خان اور چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے شرکت کی۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص میڈیا سے روابط، سٹریٹجک ابلاغ اور عوامی سفارت کاری کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں فریقوں نے باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور پاکستان و چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے قریبی رابطہ کاری، باقاعدہ مشاورت اور تبادلوں میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments