علیمہ سمیت عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظر بندی میں توسیع

علیمہ سمیت عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظر بندی میں توسیع

ڈپٹی کمشنر نے توسیع کی تجویز بھیجی ،لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظری بندی میں 30روز کی توسیع کردی گئی ہے ،اس موقع پر عدالت میں جمع کرائی گئی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کے بارے میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تینوں کی نظر بندی میں توسیع کی تجویز بھیجی تھی جس پر نظربندی میں 7 اکتوبر کو توسیع کر دی گئی تھی ، گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل بھی عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس عبہر گل خاننے ریمارکس د ئیے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی نے جاری کیا، آپ نے اپنی درخواست میں ڈی سی کو فریق نہیں بنایا،وکیل رانا مدثر عمر نے کہا کہ ہمیں علم ہے اس معاملے میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم آڑے آئے گی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو علم ہونا چاہیے ، عدالت آپ کی درخواست سے باہر جا کر کوئی آرڈر نہیں کر سکتی، عدالت نے ہوم سیکرٹری کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...