اسلام آباد پولیس میں مختلف عہدوں پر6ہزار بھرتیوں کا اعلان
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد سہیل چودھری نے اسلام آباد پولیس میں آئندہ بھرتیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف عہدوں پر تقریباً 6 ہزار اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔۔۔
۔انہوں نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، بھرتی کا مقصد اہل اور قابل امیدواروں کو پولیس فورس کا حصہ بنانا ہے تاکہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ تاہم بھرتیوں کے لیے درخواستوں، اہلیت کے معیار، ا سامیوں کی تفصیلات اور شیڈول سے متعلق مزید معلومات کا باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments