پختونخوا میں پارٹی نے بہت اچھا وقت دیکھا،ابھی بھی محنت سے سب کچھ مل سکتا:شہباز شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی عہدیداروں اور اراکین نے مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو مزید منظم کرنے اور عہدیداروں کو سخت محنت کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہمارے وزرائے اعلیٰ تھے ، ہماری پارٹی نے بہت اچھا وقت دیکھا ابھی بھی محنت سے سب کچھ مل سکتا ہے ۔ وزیراعظم نے امیر مقام کو ہدایت کی کہ مجھے سوات شانگلہ میں جلسے نظر آتے ہیں لیکن مردان،نوشہرہ،ڈی آئی خان،پشاور یہاں بھی جلسے ہونے چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں رانا ثنائاللہ،احسن اقبال،امیر مقام،پیر صابر شاہ ،کیپٹن ر صفدر اعوان شامل ہیں۔ کمیٹی صوبائی اراکین اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ اہم مشاورتی ملاقاتیں کرے گی ،کمیٹی خیبرپختونخوا میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments