چشمہ شوگر ملز ٹو کے مغوی 17 ملازمین میں سے 11 بازیاب
ڈیرہ غازی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)چشمہ شوگر ملز ٹو کے 21 اکتوبر کو اغوا کیے گئے 17 میں سے 11 ملازمین واپس پہنچ گئے، پانچ سکیورٹی گارڈز تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق اغوا ملازمین کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا، آر پی او غلام مبشر میکن، ڈی پی او ضیاء الدین اور سکیورٹی حکام کی کوششوں، سرچ آپریشنز اور متعلقہ حلقوں کی مشترکہ کاوشوں کے بعد 11 ملازمین کی رہائی عمل میں آئی۔بازیاب ملازمین میں وحید اللہ ، بلال ، نعمان ، عنصر،عبدالرشید،خلیل ، سہیل،ثناء اللہ ،ذیشان ،شعیب اور وقار شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments