سرکاری مکان الاٹمنٹ،ڈپٹی رجسٹرارکااپنی ہی عدالت سے رجوع

 سرکاری مکان الاٹمنٹ،ڈپٹی رجسٹرارکااپنی ہی عدالت سے رجوع

اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی رجسٹرار بھی سرکاری رہائشی مکان کی الاٹمنٹ کیلئے اپنی ہی عدالت سے رجوع پر مجبور،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مکان کسی دوسرے شخص کو الاٹ کرنے اور متعلقہ حکام کو مکان نمبر 321-E کا قبضہ کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنے سے روک دیا۔

 عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز کمنٹس اورجواب طلب کرلیا۔جسٹس اعظم خان نے گریڈ20 کے ڈپٹی رجسٹرار عدنان مجید خان کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا،ڈپٹی رجسٹرار نے سرکاری رہائشی مکان مخصوص افسر کے لیے زیرِ التوا رکھنے کی منظوری کو چیلنج کیا، حکمنامہ میں عدالت نے سیکٹر جی سیکس کے مکان نمبر 321-E کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا اور متعلقہ فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل درخواست پر پیرا وائر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا درخواست گزار کے مطابق سرکاری مکان کو کسی مخصوص شخص کے لیے ‘‘دستیابی تک زیرِ التوا’’ رکھنے کی منظوری غیر قانونی ہے ،رہائشی مکانات کی الاٹمنٹ 2002 کے قواعد کے تحت متعلقہ کیٹیگری کی جنرل ویٹنگ لسٹ میں سینیارٹی کے مطابق ہونی چاہئے ،الاٹمنٹ کے قواعد میں کسی مخصوص شخص کے لیے سرکاری رہائش پیشگی محفوظ رکھنے کی اجازت نہیں،درخواست گزار نے استدعا کی کہ مکان دستیاب ہونے پر قواعد کے مطابق الاٹمنٹ کی جائے ، کسی مخصوص شخص کے لیے مختص نہ رکھا جائے ، مزید سماعت آج ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...