منشیات برآمدگی کیس:پنکی اور شریک ملزم کامران پر فرد جرم عائد

منشیات برآمدگی کیس:پنکی اور  شریک ملزم کامران پر فرد جرم عائد

کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور شریک ملزم کامران پر فرد جرم عائد کردی، تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم عدالت میں سماعت کے دوران جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کیا جبکہ شریک ملزم کامران بھی عدالت میں موجود تھا۔ عدالت نے ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے اور صحت جرم سے انکار پر 11 نومبر کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کامران کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے قبضے سے ملزمہ انمول کی تیار کردہ منشیات برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کامران ملزمہ پنکی کی منشیات آگے فروخت کرتا تھا۔ ملزمان کے خلاف درخشاں تھانے میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...