اسلام آبادہائیکورٹ:سول ججز امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست غیرموثرقرار

 اسلام آبادہائیکورٹ:سول ججز امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست غیرموثرقرار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت کی عدالت نے آزاد کشمیر کا ڈومیسائل رکھنے والی وکیل کو اسلام آباد کے سول ججز کی بھرتی کے لیے امتحان سے روکنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

گزشتہ روز ضوفشاں صدیقی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران استدعا کی گئی کہ انہیں سول ججز کے بھرتی کے لیے امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے ،جسٹس ایاز شوکت نے کہا آپ کی درخواست تو اب غیرموثر ہو چکی ہے کیونکہ 30 اکتوبر کو آخری پیپر ہے ،آپ کی درخواست پر جواب 20 تاریخ کو جمع ہو چکا ،امتحان 23 اکتوبر سے شروع ہوئے تھے ،جمعرات کو سیکنڈ لاسٹ پیپر ہوااور جمعہ کو آخری پیپر ہے ،اب کیسے یہ درخواست سنوں؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...