زمینوں کی یکجائی ،بلاجواز تاخیر کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے :آئینی عدالت

زمینوں کی یکجائی ،بلاجواز تاخیر کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے :آئینی عدالت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ زمینوں کی تقسیم و یکجائی (کنسولیڈیشن) کے طویل عرصے تک زیرِ التوا رہنے سے مالکان کے ملکیتی حقوق متاثر ہوتے ہیں، غیر ضروری تاخیر سے ملکیت اور قبضے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے جبکہ مالی مشکلات اور مقدمات میں اضافہ ہوتا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے یہ ہدایات زمینوں کی یکجائی سے متعلق مقدمے میں جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو حکام قانونی اختیارات دیانت داری، منصفانہ انداز اور تیزی سے استعمال کرنے کے پابند ہیں تاکہ آئین کے آرٹیکل 23 کے تحت تحفظ یافتہ قیمتی جائیداد کے حقوق غیر ضروری تاخیر کے باعث بے معنی نہ ہو جائیں۔عدالت نے پنجاب کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ زمینوں کی یکجائی کے پرانے معاملات کی مؤثر نگرانی کی جائے اور بلاجواز تاخیر کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...