پنجاب،6سرکاری کالجز کے پرانے نام بحال،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب،6سرکاری کالجز کے پرانے نام بحال،نوٹیفکیشن جاری

ناموں کیساتھ یونیورسٹی کا لفظ ختم ، اعلیٰ تعلیم دینے کے اختیارات برقرار رہیں گے

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے چھ سرکاری کالجز کے پرانے نام بحال کر دئیے گئے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ناموں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ 2026 کے تحت گورنمنٹ کالج لاہور سمیت چھ تعلیمی اداروں کے نام بحال کیے گئے ہیں۔ ناموں کی تبدیلی کے باوجود اداروں کے اعلیٰ تعلیم دینے کے اختیارات برقرار رہیں گے۔ پنجاب کے چھ سرکاری تعلیمی اداروں کے ناموں سے یونیورسٹی کا لفظ ختم کرکے ان کے پرانے نام بحال کر دئیے گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ 2026 کے تحت گورنمنٹ کالج لاہور، گورنمنٹ کالج فیصل آباد، گورنمنٹ کالج فار ویمن فیصل آباد، گورنمنٹ کالج فار ویمن سیالکوٹ، گورنمنٹ صادق کالج بہاولپور اور لاہور کالج فار ویمن کے پرانے نام بحال کیے گئے ہیں۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ناموں کی تبدیلی کے باوجود ان اداروں کے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کے اختیارات برقرار رہیں گے ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تمام وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو بھی اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...