دہری شہریت چھپانے والے افسروں کیخلاف کارروئی کیلئے وزیراعظم سے اجازت طلب

دہری شہریت چھپانے والے  افسروں کیخلاف کارروئی کیلئے   وزیراعظم سے اجازت طلب

اسلام آباد (این این آئی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دہری شہریت چھپانے والے سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی کیلئے وزیراعظم سے اجازت طلب کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم آفس کو سمری بھیج دی، ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی کا اختیار مانگ لیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 3 ہزار کے قریب اعلیٰ سرکاری افسروں میں سے اکثریت نے ابھی تک حلف نامے جمع نہیں کرائے اور اب تک صرف 8 فیصد افسروں نے اپنی یا اہلخانہ کی غیرملکی شہریت ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔وزیراعظم سے گریڈ 20سے 22 کے افسروں کیخلاف کارروائی کی اجازت طلب کی گئی ہے ، افسروں کی ترقی روکی،لازمی ریٹائرمنٹ یا برطرف کیا جاسکتا ہے ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسران کو شوکاز جاری ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...