نورین نیازی کی حالت مستحکم ہے :انتظامیہ پی آئی سی
لاہور(ہیلتھ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نورین نیازی کے دل کے دورے کی تشخیص کا اہم ٹیسٹ ٹروپ ٹی نارمل آیا ہے اور ان کی موجودہ حالت مستحکم ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر عمران شاہ نے بتایا کہ نورین نیازی کی ای سی جی سمیت تمام ٹیسٹ تسلی بخش آئے ہیں اور بلڈ پریشر کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کر لیا گیا ہے ۔پروفیسر عمران شاہ کے مطابق نورین نیازی کو فی الحال انجیوگرافی کی ضرورت نہیں ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق طبیعت میں بہتری کے بعد نورین نیازی کو آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments