لانگ مارچ ،جماعت اسلامی کی 10 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

 لانگ مارچ ،جماعت اسلامی کی 10 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو لانگ مارچ ملتان سے شروع ہوگا،ضیاء الدین

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دس رکنی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میاں محمد اسلم کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ طارق سلیم، عنایت اللہ خان، عبدالرزاق عباسی، ذیشان اختر، نصر اللہ رندھاوا، عبدالرؤف ، ظہور خٹک، ضیا الدین انصاری اور محمد جاوید قصوری کمیٹی میں شامل ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد لانگ مارچ کے انتظامی امور اور تیاریوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانا ہے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو لانگ مارچ ملتان سے شروع ہوگا۔ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...