انتخابی اصلاحات :حکومت کا اپوزیشن کو دعوت دینے کافیصلہ

انتخابی اصلاحات :حکومت  کا اپوزیشن کو دعوت دینے کافیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )انتخابی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں حکومت نے اگلے انتخابات شفاف بنانے کیلئے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ ہو گئے ہیں اور انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات میں اپوزیشن کے پانچ ارکان شامل کئے جائیں گے ،وزیراعظم نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے ارکان کے نام طلب کرنے کی ہدایت کر دی،سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کیلئے خط لکھیں گے ، سپیکر کے خط کے ذریعے اپوزیشن سے کمیٹی کیلئے 5 ارکان کے نام مانگے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...