حنا جاوید کیس ، آصفہ بھٹو نے عدالتی کمیشن کے قیام کی حمایت کردی

حنا جاوید کیس ، آصفہ بھٹو نے عدالتی کمیشن کے قیام کی حمایت کردی

اہلخانہ سے ملاقات تمام پہلوئوں کی منصفانہ شفاف انداز میں تحقیقات کی یقین دہانی بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، اجلاس، خواتین کو بااختیار بنانے دیگر امور کا جائزہ

 اسلام آباد(نامہ نگار، این این آئی )رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ سے ملاقات اور کیس کی جامع تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کی حمایت کی ، ملاقات میں بی آصفہ بھٹو انصاف کے حصول کے لئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘‘ایکس’’ پر اپنی پوسٹ میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ اہل خانہ عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں مجھے امید ہے کہ ان کے مطالبہ پر مناسب غور کیا جائے گا اور مقدمہ کے تمام پہلوئوں کی منصفانہ اور شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں گی ، دریں اثنا بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے ، خواتین کو بااختیار بنانے ، مالی شمولیت اور ہنرمندی کی ترقی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی ،ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصفہ بھٹو نے کمزور معاشی حالات سے دوچار خاندانوں کی معاونت اور خواتین کو بااختیار بنانے میں بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا ، اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، سینیٹر سردار الحاج محمد عمر گورگیج سمیت دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...