تجاوزات،مفتی محمود مرکز کا فیصلہ متعلقہ انتظامیہ کریگی ،فیصل کنڈی
غیر قانونی قابضین کو جانا پڑیگا ،میرا گھر بھی تجاوزات میں آئے تو گرایا جا ئے انصاف کا درس دینے والے قبضہ مافیا بن جا ئیں تو لوگوں کو کیا سبق دینگے ،گورنر پختونخوا
پشاور (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کیخلاف دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کرنیوالوں سے کو ئی رعایت نہیں ہو گی ، غیر قانونی قابضین کو جا نا پڑے گا، میں کسی کی سفارش نہیں کرتا، اگر میرا گھر بھی تجاوزات میں ہے تو گرایا جائے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مفتی محمود مرکز کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کل بھی کہا ہے کہ جن افراد نے تجاوزات پر قبضہ کر رکھا ہے وہ خالی کر دیں، مفتی محمود مرکز کی حیثیت پر متعلقہ انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ جو لوگ انصاف اور دین کا سبق دیتے ہوں اور خود قبضہ مافیا بن جا ئیں تو وہ باقی لوگوں کو کیا سبق دیں گے ، حکمران مثال ہوتے ہیں، اگر عالم دین خود قبضہ مافیا ہوں اور چوری اور سینہ زوری کریں تو یہ درست نہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے حوالے سے جو بھی معاملات ہیں متعلقہ محکمہ انہیں شفاف طریقے سے دیکھ رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments