پاک سعودیہ سرمایہ کاری ،ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاک سعودیہ سرمایہ کاری ،ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پراتفاق

سعودی سفیر کی وزیر خزانہ اورنگزیب سے ملاقات، معدنیات میں سرمایہ کاری پر گفتگو مصدق ملک سے ملاقات میں صنعت، توانائی، ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

 اسلام آباد (دنیا نیوز) سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک سے الگ الگ ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل معاونت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ، باہمی اعتماد اور احترام پر قائم ہیں، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کی دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا گیا جبکہ زراعت، معدنیات و کان کنی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی ۔ فریقین نے علاقائی صورتحال اور جاری تنازعات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک سے بھی سعودی سفیرنے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان صنعت، توانائی، ٹیکنالوجی اور کاروباری ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...