مدرسہ تجاوزات کی کوریج پرصحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ، کتے چھوڑ نے کا الزام
اسلام آباد (دنیارپورٹ )اسلام آباد میں مدرسہ تجاوزات کی کوریج پرصحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اورہراسانی،کتے چھوڑد ئیے گئے ،مدرسے کے طلباء کی جانب سے دھمکیاں دینے پر صحافی طیب سرور کا کہنا ہے کہ۔۔۔
سی ڈی اے کے نوٹس پر جے یو آئی ( ف) سے منسلک جامع معارف الشریعہ اسلام آباد کا مؤقف جاننے اور رپورٹنگ کیلئے مدرسے گیا،وہاں مدرسے میں موجود طلباء کی جانب سے دھمکیاں دے کر مجھ پرکتے چھوڑے گئے اوراسلحہ تان کر ہراساں کیاگیا، صحافی نے جے یو آئی ( ف ) مدرسہ کی انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ مارگلہ میں درخواست دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments