پتلو کی مہندی میں بھگدڑ جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی

پتلو کی مہندی میں بھگدڑ جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی

ڈسکہ ، سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )فراز کرکٹ سٹیڈیم میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2ہوگئی ، 30 سالہ عقیل سکنہ بڈھا گورائیہ موقع پر جبکہ 22سالہ ریحان سکنہ گلوٹیاں موڑ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔۔۔

انصر محمود عرف مسٹر پتلو ، کاشف ، گرائونڈ مالک حاجی شاہد جاوید ، منتظمین دانیال، منیر احمد، محسن علی، ارشاد علی، عبداﷲاور زوہیب منشا سمیت 9 نامزد اور 40 سے 45 نامعلوم افراد اور سکیورٹی گار ڈ کے خلاف موترہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔زخمیوں میں 42سالہ رفیق سکنہ گوجرانوالہ،30 سالہ علی سکنہ گھوئینکی،22سالہ اعظم سکنہ خانیوال، 32سالہ یاسر سکنہ ننکانہ صاحب، 35سالہ منور علی سکنہ ظفر وال، 52 سالہ ارشد سکنہ بھمبر ،30سالہ رشید سکنہ ظفروال،47سالہ سرفراز سکنہ شیخوپورہ، 26سالہ دانش سکنہ بن پھاٹک سیالکوٹ، 24 سالہ ریحان سکنہ شتاپ گڑھا سیالکوٹ، 45سالہ ذوالفقار سکنہ ڈسکہ، 51سالہ علی سکنہ نکا گیلا ڈسکہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہو نیوالے دونوں نوجوانوں کو مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے سٹی ہاؤسنگ میں مسٹر پتلو کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور گھر میں موجودلاکھوں روپے ، نئی موٹرسائیکلیں ودیگر انعامات ساتھ لے گئے ۔ابتدائی پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ شادی کی تقریب کے منتظمین نے سوشل میڈیا کے ذریعے موٹر سائیکلوں، کار اور دیگر قیمتی انعامات کی قرعہ اندازی کی تشہیر کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کیا تھا۔ تقریب کے دوران لاؤڈ سپیکر پر شرکا کو بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...