1120 ارب کی ٹیکس چوری، سینیٹ کمیٹیFBR کے عدم تعاون پر برہم
اسلام آباد(آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر ایف بی آر کی جانب سے مکمل ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 20 کمپنیوں کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ طلب کرلی۔۔
ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی نے بتایا کہ ٹیکس فری زون کی 513 کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ، تاہم صرف تین کمپنیوں نے مکمل ریکارڈ جمع کرایا جبکہ 114 کمپنیوں نے تحقیقات میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ کمپنیوں نے پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے ۔کنوینر کمیٹی نے کہا کہ 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر ایف بی آر مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہا ۔ ایف بی آر حکام 20 کمپنیوں کی چیکنگ کرکے رپورٹ کمیٹی کو بھجوائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments