آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر2ارب سے زائد کافراڈ راولپنڈی میں مقدمہ درج
راولپنڈی (احمد بھٹی)آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر دو ارب روپے سے زائد کا فراڈسامنے آ گیا۔۔
،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی راولپنڈی کے تھانہ میں درج ایف آئی آرپر2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان نے سینکڑوں شہریوں کیساتھ انویسٹمنٹ کے نام پر بھاری مالیت کا فراڈ کیا ،دونوں ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محسن کی سربراہی میں تفتیش کا عمل جاری ہے ،ملک بھر کے شہریوں کیساتھ دو ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا ،ایف آئی آر دو کروڑ روپے سے زائد کے متاثرہ راولپنڈی کے شہری کی درخواست پر درج ہوئی ،دو ملزمان عاصم اقبال اور محمد غنی کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا،سکینڈل میں ملوث 18 ملزمان کے نام انکوائری کے بعد مثل میں ڈال کر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرا دیئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments