میر رضا کیس :سابق آئی اونے ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کردیا

میر رضا کیس :سابق آئی اونے ریکارڈ جے آئی ٹی کے حوالے کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا جے آئی ٹی نمائندے کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار ڈی آئی جی عرفان بلوچ کو شو کاز نوٹس جاری، مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر رضا کیس کا ریکارڈ سابق تفتیشی افسر نے جے آئی ٹی کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جے آئی ٹی نمائندے کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی عرفان بلوچ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ سابق تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری کے مطابق کیس سے متعلق تمام ریکارڈ 23 اکتوبر کو جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا تھا۔ آئندہ جے آئی ٹی کا نمائندہ عدالت کو تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرے گا۔ کیس کی سماعت کے دوران سابق تفتیشی افسر سراج لاشاری اور جے آئی ٹی کا نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے ۔ عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ سے آئندہ سماعت پر کیس میں پیش رفت اور نمائندے کی عدم حاضری سے متعلق وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...