جعلی ادویہ کی مارکیٹوں تک رسائی حکومتی ناکامی کا ثبوت،حلیم عادل

جعلی ادویہ کی مارکیٹوں تک رسائی حکومتی ناکامی کا ثبوت،حلیم عادل

ملک بھر میں میڈیسن مارکیٹوں، فارمیسیوں، گوداموں، سپلائی چین کی جانچ کی جائے فروخت اور ترسیل میں ملوث عناصر کو گرفتار ، ذمہ دار حکام کا احتساب کیا جائے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے ملک بھر میں جعلی ادویات اور فلو ویکسین کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات کی مارکیٹوں اور فارمیسیوں تک رسائی حکومتی نگرانی کے نظام کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کراچی میں 15 ادویات اور طبی مصنوعات جبکہ سندھ میں 6 ادویات کے 7 بیچز جعلی، غیر معیاری یا غیر رجسٹرڈ قرار دیے گئے ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عالمی دوا ساز کمپنیوں کے نام استعمال کرکے جعلی ویکسینز فروخت کی جارہی ہیں، بعض ویکسینز کے بیچز پاکستان میں درآمد یا تقسیم ہی نہیں کیے گئے جبکہ بعض مستند سپلائی چین کا حصہ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات میں جان بچانے والی دوائیں، آنکھوں اور کانوں کی ادویات اور بچوں کی نگہداشت سے متعلق مصنوعات بھی شامل ہیں۔ حکومت بتائے کہ جعلی ادویات اور ویکسین مارکیٹوں، فارمیسیوں اور آن لائن ذرائع تک کیسے پہنچیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں میڈیسن مارکیٹوں، فارمیسیوں، گوداموں اور سپلائی چین کی جانچ کی جائے ، جعلی ادویات کے بیچز ضبط کرکے فروخت اور ترسیل میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے اور ذمہ دار حکام کا بھی احتساب کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...