BLAکمانڈربشیرزیب کوزہردیدیاگیا،بھارت منتقلی کی اطلاعات
کندھارمیں قریبی ساتھی نے زہردیا،واقعہ تنظیم میں اندرونی دھڑے بندی کانتیجہ بشیر زیب کی بھارت منتقلی نے کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کو پھربے نقاب کر دیا:تجزیہ کار
اسلام آباد(دنیانیوز)کندھار میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب کو زہر دیدیا گیا اور شدید اندرونی اختلافات کے بعد علاج کے لیے بھارت منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے سرکردہ کمانڈر بشیر زیب کو افغانستا ن کے شہر کندھار میں ان کے ایک انتہائی قریبی ساتھی نے زہر دیا ہے ،اس واقعہ سے تنظیم کے اندر جاری شدید اندرونی اختلافات اور دھڑے بندی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ بی ایل اے کی قیادت کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے ،تنظیم میں فنڈز کی خرد برد پر سخت تنازعات پیدا ہو چکے ہیں اور بشیر زیب کے قریبی ساتھیوں پر یورپ کے شہروں سٹاک ہوم اور پیرس میں لاکھوں ڈالر منتقل کرنے کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ مالی بدعنوانی اور بی ایل اے کی کارروائیوں میں بلوچ خواتین کے استعمال پر بھی سخت اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔
تنظیم کا ایک بڑا اور فعال دھڑا "ہیروف 3" (Herof 3) آپریشن کی مکمل ناکامی پر انتہائی دل برداشتہ ہے ۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را"(RAW) کی جانب سے فراہم کردہ بھاری مالی امداد کے باوجود اس آپریشن کی ناکامی نے بی ایل اے کے اندر شدید غصہ پھیلا دیا ہے ۔اگرچہ ابھی تک اس بات کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی کہ زہر دینے کا یہ اقدام کالعدم بی ایل اے کی اندرونی دھڑے بندی (جس میں رحمان گل گروپ کا نام نمایاں ہے ) کا نتیجہ تھا یا کسی بیرونی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی کارروائی، تاہم اس واقعے نے بی ایل اے کے اندر گہرے بحران کو ظاہر کر دیا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بشیر زیب کی بھارت منتقلی نے ایک بار پھر کالعدم تنظیموں کو ملنے والی بیرونی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments