قائمہ کمیٹی دفاع نے این یو پی ترمیمی بل منظوری کی توثیق کردی

 قائمہ کمیٹی دفاع نے این یو پی ترمیمی بل منظوری کی توثیق کردی

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر ،اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستا ن (این یو پی) ترمیمی بل 2026کی باقاعدہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی کو سفارش کر دی۔۔۔

 جبکہ وزارت کو ہدایت کی کہ وہ (سی ڈی اے ) سے رابطہ کر کے اسلام آباد کے سیکٹر I-17 میں یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر اور زمین کا قبضہ حاصل کرنے کا عمل تیز کرے ،قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سردار فتح اﷲ خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کو این یو پی ایکٹ 2023 کے تحت قائم کیا گیا جس کا مقصد 45 وفاقی سرکاری کالجز کے 2 لاکھ سے ز ائد طلبا کے لیے بی ایس پروگرامز کے معیار کو یکساں بنانا اور نصاب، داخلوں، امتحانات اور گریڈنگ کے نظام میں موجود خامیوں و تفریق کو دور کرنا ہے ،کمیٹی نے این یو پی (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری کی توثیق کی جس میں ریکٹر کی مدت ملازمت 3 سال تجویز کی گئی ہے جسے بورڈ کی منظوری سے سالانہ بنیادوں پر مزید دو سال تک توسیع دی جا سکے گی ،کمیٹی نے تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اور کراچی سے باکو (آذربائیجان) کے لیے فوری براہ راست پروازیں شروع کرنے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...