جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپیل

جی ایچ کیو حملہ کیس میں اپیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا کے خلاف پہلی اپیل دائر کر دی۔۔۔

 لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ چار نومبر کے لیے اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے ، واضح رہے کہ حماد اظہر گرفتار اور جیل میں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو رواں سال 7 مارچ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے 10 10 سال قید با مشقت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا، مجرموں میں عمر ایوب، راشد شفیق، حماد اظہر، زلفی بخاری، اعجاز خان، شبلی فراز، کنول شوزب اور وغیرہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...