آبی حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل

 آبی حقوق کا تحفظ ترجیحات میں شامل

پشاور (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے آبی حقو ق اور وسائل کے حصول کے لئے وفاقی حکومت کے سامنے صوبے کا مقدمہ مؤثر دلائل کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔۔۔

 تاکہ خیبرپختونخوا کے کسانوں اور عوام کو ان کا جائز حق مل سکے ، صوبے کے آبی حقوق کا تحفظ اور زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری ویڈیو پیغام میں کیا۔ گورنر نے بتایا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبے کے مختلف پیکجز کے ٹینڈرز کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے ، جبکہ سی آر بی سی کی متاثرہ نہر پر مرمتی کام 15 نومبر تک مکمل کرکے پانی کی فراہمی شروع کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ 15 نومبر تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ نہر کی مرمت کا کام محفوظ طریقے سے مکمل کیا جا سکے اور فصلوں کے لیے پانی کی فراہمی بحال ہو سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...