پختونخوا کے 23میڈیکل ٹیکنالوجی ڈپلو مے انٹرمیڈیٹ کے مساوی قرار
اینستھیزیا، کارڈیالوجی، ڈائیلاسز، ریڈیولوجی اور فزیوتھراپی سمیت 23 طبی شعبے شامل مساوات کیلئے اردو، انگریزی،اسلامیات،غیر مسلم طلبہ کیلئے اخلاقیات پاس کرنا لازمی قرار
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ادارے انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے خیبرپختونخوا کی فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 23 نئے مضامین اور ان کے تحت جاری ڈپلوموں کو ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ کے مساوی قرار دے دیا ۔یہ فیصلہ آئی بی سی سی کی ایکویلنس کمیٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے نظرثانی شدہ نصاب کی روشنی میں کیا گیا۔
مساوی قرار دئیے گئے مضامین میں اینستھیزیا، کارڈیالوجی، چائلڈ اینڈ نیوناٹل ہیلتھ، ڈینٹل، ڈینٹل سرجیکل اسسٹنٹ، ڈائیلاسز، آرتھوپیڈک، گیسٹرواینٹرولوجی، فارمیسی، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ، نیوروفزیالوجی، آپتھلمولوجی، پیتھالوجی، فزیوتھراپی، سائیکاٹری، پلمونولوجی، ریڈیولوجی، ریڈیو تھراپی، سرجیکل، آڈیالوجی، آرتھوٹکس اور پروستھیٹکس شامل ہیں۔آئی بی سی سی کے مطابق مساوات حاصل کرنے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے پاکستان کے کسی تسلیم شدہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اردو، انگریزی اور اسلامیات لازمی مضامین پاس کرنا ضروری ہوگاجبکہ غیر مسلم طلبہ کے لیے اسلامیات کی جگہ اخلاقیات کا مضمون قابل قبول ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments