اسلام آباد ہائیکورٹ:مسٹر پتلو کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے معروف ٹک ٹاکر عنصرمحمود المعروف مسٹر پتلو کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
گزشتہ روز حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران مسٹر پتلو اپنے وکیل کے ہمراہ ویل چیئر پر عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے اس کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10نومبر تک متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مسٹر پتلو کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ فنکشن کیلئے این او سی حاصل کیا تھا،امن و امان قائم کرنے کی ذمہ داری انتظامیہ کی تھی ،عنصر محمود کو سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارنے کا خطرہ ہے ،اگر انتظامیہ کو تحفظات تھے تو این او سی ہی جاری نہ کرتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments