سابق سینیٹر مشتاق احمد سے اہلیہ حمیرا نے خلع لے لیا

سابق سینیٹر مشتاق احمد سے  اہلیہ حمیرا نے خلع لے لیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ان کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے خلع لے لیا، فیملی کورٹ اسلام آباد کی جج امبرین اقبال کی عدالت نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔۔۔

جس میں حمیرا طیبہ اور مشتاق احمد کے درمیان نکاح ختم کرنے کا حکم د دیا گیا۔عدالت نے کہاکہ خاتون نے بیان حلفی میں شوہر سے نفرت اور ساتھ رہنے سے انکار  کا اظہار کیاہے ، وہ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں ۔ عدالت نے یہ بھی کہاکہ بچوں کے نان نفقہ، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعا سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...