خاتون اے ایس پی کو نامناسب پیغامات:گرفتار افسر کی ضمانت منظور

 خاتون اے ایس پی کو نامناسب پیغامات:گرفتار افسر کی ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم سی ایس پی افسر بشارت کی درخواست ضمانت پر سماعت کی

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون اے ایس پی افراء زاہد کو نامناسب پیغامات بھیجنے کے مقدمے میں گرفتار سی ایس پی افسر بشارت علی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم سی ایس پی آفیسر بشارت علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم کی جانب سے زاہد نذیر ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ،عدالت نے سی ایس پی افسر بشارت علی کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا،خاتون اے ایس پی افراء زاہد نے سی ایس پی افسر بشارت علی کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...