مبینہ منی لانڈرنگ:این سی سی آئی اے کو کارروائی روکنے کاحکم

مبینہ منی لانڈرنگ:این سی سی آئی اے کو کارروائی روکنے کاحکم

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مائیکرو فنانسنگ ایپ کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے پر نجی کمپنی کے خلاف این سی سی آئی اے کو کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کمپنی کو انکوائری میں تعاون اور اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کمپنی نے این سی سی آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ادارے نے جوا، سٹہ اور پونزی انویسٹمنٹ اسکیم کی بنیاد پر انکوائری شروع کی ہے ، تاہم منی لانڈرنگ کا معاملہ این سی سی آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ درخواست گزار کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے اور اسے صرف سائبر کرائم سے متعلق معاملات دیکھنے کا اختیار حاصل ہے ۔ نجی کمپنی مالی سرگرمیوں سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے اور اس پلیٹ فارم کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے لائسنس بھی جاری کر رکھا ہے ۔ بطور سروس پرووائیڈر کمپنی کا کام منی لانڈرنگ کی روک تھام نہیں بلکہ عوام کو مالی سہولت کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ درخواست میں ڈی جی این سی سی آئی اے اور انکوائری افسر رانا فیصل منیر کو فریق بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...