عالمی اعزاز، شزہ فاطمہ ’’انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر ‘‘ قرار

 عالمی اعزاز، شزہ فاطمہ ’’انڈسٹری  چیمپئن آف دی ایئر ‘‘ قرار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے عالمی سطح پر اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہیں فاسٹ موڈ ایوارڈز میں ‘‘انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر’’2026 کے اعزاز سے نوازا گیا۔۔۔

فاسٹ موڈ ایوارڈز میں 60 سے زائد ممالک کی 500 سے ز ائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ انڈسٹری چیمپئن آف دی ایئر ایوارڈ تقریب کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز ہے ، جو دنیا بھر سے ہر سال صرف ایک رہنما کو دیا جاتا ہے ۔ شزا فاطمہ کی قیادت میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچیں، جبکہ آئی ٹی شعبے کا سرپلس 3.9 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر رہا۔ پاکستان فائبر آپٹک نیٹ ورک کے رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...