سعودیہ پاکستان سے زرعی مصنوعات کی درآمد بڑھانے پر آمادہ

سعودیہ پاکستان سے زرعی مصنوعات کی درآمد بڑھانے پر آمادہ

باسمتی چاول، حلال گوشت اور لائیوسٹاک مصنوعات سبز چارے کی برآمدات پر زور

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا، جس میں زراعت، لائیوسٹاک، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مضبوط سیاسی روابط کو عملی اقتصادی اور زرعی تعاون میں تبدیل کیا جائے گا۔ اجلاس میں سعودی وزیر زراعت کے حالیہ دورے کے بعد پیش رفت اور باہمی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت کے لئے قائم مشترکہ تکنیکی ٹیم کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر نے سعودی عرب کو پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے باسمتی چاول، حلال گوشت، لائیوسٹاک مصنوعات اور سبز چارے کی برآمدات بڑھانے پر زور دیا ،سعودی سفیر نے پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمدات بڑھانے میں اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا ۔دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ قائم کردہ مشترکہ تکنیکی نظام کو مؤثر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے تجارتی اور ضابطہ جاتی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور باہمی تعاون کے متعین کردہ شعبوں میں پیش رفت کو تیز کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...