فضل الرحمن کیساتھ سیزفائرہونا چاہیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن نے کبھی اپنے بندے کو گورنر لگانے کا نہیں کہا، مولانا نے کے پی کے اقتدارمیں کوئی حصہ نہیں مانگا تھا۔
کے پی کے معاملات پر انکا ساتھ ہونا ضروری، انکے ساتھ سیزفائر ہونا چاہیے ، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن اور بیٹے کو نوٹس بھجوائے گئے ،ان سے متفق نہیں،مولانافضل الرحمن سے کوئی حساب نہیں چکانا ، وزیراعظم کاخیال ہے مولانافضل الرحمن والے معاملے سے نقصان ہو سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments