چینی کے سٹرٹیجک ذخائر برقرار ،قیمتیں مستحکم رکھی جائیں ، اسحاق ڈار

 چینی کے سٹرٹیجک ذخائر برقرار ،قیمتیں مستحکم رکھی جائیں ، اسحاق ڈار

اضافی چینی کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی ،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (وقائع نگار) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اضافی چینی کی برآمد کے باوجود قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے سٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں اور خوردہ قیمتوں میں اضافے کا دباؤ پیدا نہ ہونے دیا جائے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کے موجودہ ذخائر، ملکی ضروریات اور برآمدی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں برآمد کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے انتظامی، تکنیکی اور طریقہ کار سے متعلق امور کو حتمی شکل دی گئی۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ اضافی چینی کی برآمد سے زرعی معیشت مضبوط بنانے اور قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی تاہم ملکی صارفین کے مفادات اور قیمتوں کا استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...