پولیو مہم، 5 روز میں 2 کروڑ 34 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

پولیو مہم، 5 روز میں 2 کروڑ 34 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان کے 97منتخب اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے پانچ د نوں میں 2کروڑ 34لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

مہم آج آٹھ نومبر کو اختتام پذیر ہو جا ئیگی۔ مہم کے دوران 2کروڑ 40لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جاری مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یہ انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جا رہی ہے ۔اب تک پنجاب کے 13منتخب اضلاع میں 90 لاکھ 25ہزار ، سندھ کے 20اضلاع میں 68لاکھ 56ہزار ، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 46 لاکھ 24 ہزار ، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 21 لاکھ 69 ہزار ، اسلام آباد میں چار لاکھ 50 ہزار، گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ایک لاکھ 61 ہزار ، آزاد کشمیر کے دو اضلاع میں 1لاکھ 92 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...