پختونخوامیں سرکاری ملازمین کی سنیارٹی تقرری کی تاریخ سے طے ہوگی:سپریم کورٹ
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) افسران کی سنیارٹی پبلک سروس کمیشن کی سفارش کی تاریخ کے بجائے مسلسل باقاعدہ تقرری کی تاریخ سے طے ہوگی۔۔۔
محض کمیشن کی جانب سے پہلے سفارش کیے جانے سے سنیارٹی کا حق حاصل نہیں ہوتا،چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ایم ایس افسران کی سنیارٹی سے متعلق 31 درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور درخواستیں مسترد کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments