لاہور ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آتشزدگی، مشتبہ شخص گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر7 پر کھڑی خالی اکانومی کلاس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیو1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔۔
، واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معمول کے مطابق جاری رہی،پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق آگ دوپہر12 بج کر 40 منٹ پر بوگی میں لگی ،ریلوے پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو موقع پر حراست میں لے لیا ،ترجمان نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجوہات اور دیگر پہلوئوں کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملوث پائے جانے والے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments