پاکستانی کسانوں کا موسمیاتی تباہی پر جرمن کمپنیوں کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ
جیکب آباد(اے ایف پی)سندھ کے 39 کسانوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمنی کی دو بڑی کمپنیوں کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا، کسانوں کا موقف ہے کہ توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای اور ۔۔۔
سیمنٹ ساز ادارے ہائیڈل برگ میٹریلز کے کاربن اخراج نے موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید بارشوں میں اضافے میں کردار ادا کیا، جس سے ان کی فصلیں، مویشی اور گھر تباہ ہوگئے ، متاثرہ کسانوں میں جیکب آباد کے 43 سالہ عبدالحفیظ کھوسو بھی شامل ہیں، جنہوں نے مقدمے کے سلسلے میں جرمنی کا دورہ کیا تھا،دونوں کمپنیوں نے کسی بھی غلطی یا ذمہ داری سے انکار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments