لاہور:کم عمربچی کی شادی تقریب، دلہا سمیت 6ملزم گرفتار
لیاقت آباد پولیس نے تقریب رکوا دی، سبط الحسن سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے کم عمر بچی کی شادی کی تقریب ناکام بنا دی،دلہا اور بچی کے والد سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے کشمیری محلہ کے مقامی شادی ہال میں جاری 13 سالہ بچی کی رخصتی کی تقریب رکوا دی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق13 سالہ بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا اور 8 نومبر کو رخصتی کی تقریب ہو رہی تھی اس دوران پولیس نے دلہا سبط الحسن ، بچی کے والد سبطین اور تقریب میں شریک مزید 4 افراد کو گرفتار کر کے تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کر لیاہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی قانوناً جرم ہے ، بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کم عمر بچوں کی شادی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments