جاسوسی کا الزام ، ملزم کی اپیل پر سیکرٹری ذاتی حیثیت میں طلب

جاسوسی کا الزام ، ملزم کی اپیل پر سیکرٹری ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جاسوسی کے الزام میں ملزم کی اپیل پر وفاقی سیکرٹری قانون کو نوٹس جاری کرکے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

 عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ بتایا جائے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے سے متعلق کیا قانون سازی کی گئی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نجیب فیصل ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا  کہ درخواست گزار کے خلاف تھانہ سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہوا اور اس پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...