16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے ایڈووکیٹ جنرل طلب

16سال سے کم عمر بچوں کے  سوشل میڈیا استعمال پر پابندی  کیلئے ایڈووکیٹ جنرل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پراٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے 2 دسمبر کو طلب کرلیا۔

عدالت نے وکیل کی جانب سے درخواست میں فریق بننے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 14 کروڑ عوام کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست گزار کا وکیل اچھا کیس کررہا ہے۔درخواست گزار کی وکیل شیزہ قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ، جدید ترقی یافتہ ممالک بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی پر غور کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...