مجسٹریٹ کا مسٹر پتلو کامزید ریمانڈدینے سے انکار، جوڈیشل لاک اَپ منتقل
ڈسکہ (نمائندہ دنیا) صلح کیلئے دباؤ ڈالنے کے الزام میں تھانہ صدر ڈسکہ میں درج مقدمے میں گرفتار ملزم مسٹر پتلو کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم علاقہ مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل لاک اَپ منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments