48ویں مڈکیریئرکورس کیلئے نامزدگیاں منظور، 12افسران کی مؤخر

 48ویں مڈکیریئرکورس کیلئے نامزدگیاں منظور، 12افسران کی مؤخر

کورس 23نومبر سے شروع ،نامزد افسران کو 20نومبر تک رپورٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18کے افسران کے لیے 48ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی نامزدگی، اضافی افسران کی شمولیت، تربیتی مراکز کی تبدیلی اور بعض افسران کی نامزدگی مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق بعض افسران کے تربیتی مراکز تبدیل اور 12 افسران کی نامزدگیاں مؤخر کی گئی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 48واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 23 نومبر 2026 سے شروع ہوگا اور اس کے لیے نامزد افسران کو 20 نومبر تک متعلقہ تربیتی اداروں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کورس کے لیے افسران کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے نیپا مراکز میں تربیت دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...