تمام سکولوں میں طلبہ کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
بچوں کو زیادہ پانی پینے کی ہدایت ،احتیاطی تدابیر بارے سیمینار ہونگے :سی ای او
لاہور(خبر نگار)لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سکولوں میں طلبہ کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سعید احمد کے مطابق سموگ کے مضر اثرات اور اس سے بچاؤ کے لئے آگاہی سیمینار منعقد کیے جائیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر سکولوں میں چھٹیوں اور اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے گردش کرنے والے نوٹیفکیشنز کو بھی جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments