اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، سی ڈی اے کے 11 افسر نگران مقرر

 اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، سی ڈی اے کے 11 افسر نگران مقرر

افسروں میں عثمان رشید ، اسامہ واسطی،شاہوراحمد،شبیرسندھو،ظفربلوچ بھی شامل

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی دارالحکومت میں 20دسمبر 2026ء کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے کے 11 افسران کو انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے مراسلہ جاری کر دیا،تعینات افسران عثمان رشید کو یونین کونسلز 32 تا 38، سید اسامہ واسطی کو 39 تا 46، شاہور احمد کو 50، 51، 52 اور 54 تا 59، شبیر حسین سندھو کو 47، 48، 49 اور 60 تا 64 کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، ظفر علی بلوچ کو یونین کونسلز 65 تا 73، اعجاز محمود کو 74 تا 80، علی اصغر کو 81 تا 87، عارف علی کو 88 تا 95، عزیز الرحمن کو 96 تا 100 اور 116 تا 118 سمیت 120، نثار محمد خان کو 101 تا 108 جبکہ محمد الطاف کو 109 تا 115 اور 121 کی نگرانی کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔ مراسلے میں تمام افسران کو خصوصی تربیتی سیشن میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...