زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 32 پیسے مہنگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پیکیج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 32 پیسے مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت کے ٹیرف میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کا نرخ 22 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے 30 پیسے مقرر کردیا گیا ہے ، نئے اضافی ٹیرف کا اطلاق نومبر کے بلنگ مہینے سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments