15دسمبر تک ریفرنڈم ، اسکے بعد 28 ویں ترمیم : فواد

15دسمبر تک ریفرنڈم ، اسکے  بعد 28 ویں ترمیم : فواد

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ریفرنڈم کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں، 15دسمبر تک ریفرنڈم ہو جائیگا، اسکے بعد 28 ویں آئینی ترمیم ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی نئے صوبوں کے حق میں ہیں بانی پی ٹی آئی نے کل کی ملاقات میں بھی اس بات پر اتفاق کیا ، چودھری سالک حسین نے خود کہا کہ وہ نہ نون لیگ کے کہنے پر حکومت میں شامل ہوئے اور نہ انکے کہنے پر الگ ہونگے ،پنجاب حکومت میں شامل لوگ نہ مریم نواز کی مرضی سے شامل ہوئے ہیں نہ انکی مرضی سے الگ ہونگے ، یہ سیٹ اپ تحریک انصاف کی مخالفت میں بنایا گیا ،پاکستان میں رواج ہے کہ سیٹ اپ تین چار سال ہی چلتا ہے اب یہ سسٹم ٹوٹ ر ہا ہے ،پیپلز پارٹی اور نون لیگ مہمان ادکار ہیں، سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی اور پھر جے یو آئی ہے ،مولانا فضل الرحمن نے کچھ باتیں ایسی کی ہیں جن سے احتیاط کرنی چا ہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...