ننکانہ:بابا گورونانک کے جنم دن کی تیاریاں مکمل، نئے مرکزی گیٹ کا افتتاح

 ننکانہ:بابا گورونانک کے جنم دن کی  تیاریاں مکمل، نئے مرکزی گیٹ کا افتتاح

ننکانہ صاحب (خبر نگار) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی مہاراج کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

تقریبات 22 سے 25 نومبر تک گورودوارہ جنم استھان میں منعقد ہوں گی، جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب اور نگر کیرتن 24 نومبر کو نکالا جائے گا۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے گورودوارے کی تزئین و آرائش اور یاتریوں کی سہولیات میں اضافے کے تحت پرانے گیٹ کی جگہ نصب کیے گئے خوبصورت اور دیدہ زیب نئے مرکزی داخلی گیٹ کا افتتاح صوبائی وزیر اقلیتی امور و چیئرمین پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز؍سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے مشترکہ طور پر کردیا۔ اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری ہمارے قابلِ احترام مہمان اور سر کا تاج ہیں، جن کی میزبانی کیلئے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں نے جامع انتظامات کئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...